دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکیوں کی اکثریت چین سے متعلق منفی سوچ کی حامی ہے

مارچ میں کرائے گئے سروے کے مطابق 2 تہائی امریکی چین کے بارے میں منفی خیال رکھتے ہیں

امریکہ میں پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے مارچ میں کرائے گئے سروے کے مطابق 2 تہائی امریکی چین کے بارے میں منفی خیال رکھتے ہیں۔

یہ سوچ ہر عمر اور سیاسی وابستگی کے حامل افراد میں عام ہے لیکن عمر رسیدہ اور ری پبلکن میں چین کو برا سمجھنے والوں کی شرح زیادہ ہے۔

چین سے متعلق بری سوچ رکھنے والوں کی یہ شرح 2005 سے اب تک سب سے زیادہ ہے، اگرچہ یہ سروے کورونا کی وبا کے دوران کیا گیا

لیکن اس بارے میں سوال نہیں پوچھا گیا، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کے

3 سال گزرنے کے ساتھ اس منفی رجحان میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امریکی شہری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس چین کو برا سمجھنے کی وجہ تجارتی جنگ نہیں

بلکہ ماحولیات پر سنگین اثرات کو قرار دیتے ہیں۔

بیشتر نے منفی سوچ کی وجہ انسانی حقوق کی صورتِ حال اور سائبر حملوں کو قرار دیا ہے۔

About The Author