کورونا وائرس نے ایک اور کھلاڑی کی جان لے لی ۔ موزی وباء سے شیر پاکستان و سابق اولمپئن حاجی محمد افضل پہلوان انتقال کرگئے، قومی پہلوان 85 سال کے تھے۔ حاجی محمد افضل یکم جنوری 1935 میں پیدا ہوئے۔
حاخی محمد افضل امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم تھے، مرحوم پہلوان نے کئی نامور پہلوانوں کی کوچنگ بھی کی ۔
حاجی محمد افضل 1964 کے ٹوکیو اولپمیکس میں سیمی فائنل میچ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے۔ حاحی محمد افضل کو 1960 میں صدر ایوب خان نے شیر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔
حاجی محمد افضل کے 3 بیٹے امریکہ اور 1 لاہور میں رہائش پذیر ہے۔ حاضی محمد افضل ایک ماہ قبل امریکہ گئے تھے جہاں وہ موزی مرض کا شکار ہوگئے۔ قومی پہلوان کی نماز جنازہ امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
ڈیرہ کی گمشدہ نیلی کوٹھی !!||رمیض حبیب
سوات میں سیلاب متاثرین کے مسائل کی درست عکاسی ہو رہی ہے؟||اکمل خان