دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے209اموات، 9ہزار749متاثر

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہوگئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 749 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  17 اموات ہوئی ہیں اور 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 4328کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ3053، خیبرپختونخوا 1345، بلوچستان495، گلگت بلتستان283، اسلام آباد194 اور آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ سندھ 66، پنجاب51، بلوچستان6، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے 3،3 مریض جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2156 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی سطح پر 66 فیصد اوربیرون ملک سے 34 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ روزکورونا کے 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر کے 597 اسپتالوں میں کورونا کے 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About The Author