دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فلسطینی وزیراعظم نےاتحادی حکومت کے قیام کو خطے کے لیے تباہی قراردے دیا

اس حکومت کے قیام کا مقصد دو ریاستی حل کا خاتمہ اور فلسطینی عوام کے حقوق غضب کرنا ہے

فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل میں نئی اتحادی حکومت کے قیام کو خطے کے امن کے لیے تباہی قرار دے دیا۔

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیل میں نیتن یاہو اور بینی گینٹز کے درمیان اتحادی حکومت کے قیام سے متعلق معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

اس حکومت کے قیام کا مقصد دو ریاستی حل کا خاتمہ اور فلسطینی عوام کے حقوق غضب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت نیتن یاہو مزید اٹھارہ ماہ تک وزیراعظم رہیں گے جس کے بعد ان کے حریف بینی گینٹز وزیراعظم بنیں گے۔

معاہدے کے تحت مغربی کنارے پر اسرائیلی تسلط مضبوط کرنے کے لیے ریفرنڈم بھی کرایاجائے گا۔

About The Author