دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات مسترد کردئیے

چینی وزارت خارجہ جنگ شیوانگ کے مطابق چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے قربانی دی،

چین نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات مسترد کردئیے کہا کیا کسی ملک نے ایچ ون این ون انفلوئنزا اور ایڈز پھیلانے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا تھا؟؟

ترجمان چینی وزارت خارجہ جنگ شیوانگ کے مطابق چین نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے قربانی دی، بین الاقوامی ہم آہنگی سے ہی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2009 میں امریکہ سےشروع ہونے والا "ایچ ون این ون ” وائرس دنیا کے 214 ممالک اور سرزمینوں پر پھیلا، جس سے دنیا میں 2 لاکھ اموات ہوئیں۔لیکن کسی نے بھی امریکہ کو

ایچ ون این ون وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار نہیں دیا، کہا ایڈز کی تشخیص سب سے پہلے امریکہ میں 1980 میں ہوئی جس میں میں دنیا کے

بے حساب افراد مبتلا ہیں، کیا کسی ملک نے ایڈز پھیلانے کا ذمہ دار بھی ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا؟

دوسری جانب چین نے امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

About The Author