دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اسکیٹ پارک کو مٹی سے بھر دیا گیا

لاک ڈاؤن کے باوجود شہری سیروتفریح اور اسکیٹنگ کے لیے پارک کا رخ کررہے تھے

امریکہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے مشہور اسکیٹ پارک کو مٹی سے بھر دیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مشہور لوس اینجلس اسکیٹ پارک کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ

لاک ڈاؤن کے باوجود شہری سیروتفریح اور اسکیٹنگ کے لیے پارک کا رخ کررہے تھے

جس کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا۔ وائرس کے پیش نظر پارک کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے،

پارک انتظامیہ کے مطابق مہلک وبا پر قابو پانے کے بعد پارک دوبارہ کھول دیں گے۔

About The Author