دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی سوڈان میں صرف چار وینٹی لیٹرز

نوبی سوڈان کے تمام ہسپتالوں میں 4 وینٹی لیٹرز ہیں یعنی 30 لاکھ افراد کے لیے ایک وینٹی لیٹر دستیاب ہے۔

غربت و خانہ جنگی کے شکار رہنے والے ایک کروڑ 20 لاکھ آبادی والے

افریقی ملک جنوبی سوڈان میں محض 4 وینٹی لیٹرز جب کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں محض 24 بیڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

سی این این کی رپورٹ میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے اعداد و شمار کاحوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے

کہ جنوبی سوڈان کے تمام ہسپتالوں میں 4 وینٹی لیٹرز ہیں یعنی 30 لاکھ افراد کے لیے ایک وینٹی لیٹر دستیاب ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف جنوبی سوڈان بلکہ براعظم افریقہ کے دیگر ممالک کی صورتحال بھی انتہائی نازک ہے

اور وسطی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں بھی محض 11 وینٹی لیٹرز ہیں۔

برکینا فاسو کی آبادی بھی 2 کروڑ کے لگ بھگ ہے جب کہ 50 لاکھ کی آبادی والے ملک سینٹرل افریقن ریپبلک میں صرف 3 وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،،

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق براعظم افریقہ کے 41 ممالک میں 2 ہزار کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

اور ساتھ ہی بلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ براعظم افریقہ کورونا وائرس کا اگلا مرکز بن سکتا ہے۔

About The Author