ترکی میں کورونا کی اصل صورتحال چھپائی جا رہی ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کردیا
نیویارک ٹائمز کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہلاکتوں کی تعداد سے لگتا ہے
کوورنا وائرس کا پھیلاؤ حکومتی دعوؤں سے زیادہ ہے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ استنبول میں 9 مارچ سے 12 اپریل تک 2 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق کورونا وائرس سرکاری تصدیق سے کئی ہفتے پہلے پھیل چکا تھا۔
امریکی اخبار نے یہ بھی کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے اقدامات کو انتہائی کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔
ترکی میں عالمی وبا سے اب تک 90 ہزار 989 افراد متاثر جبکہ 2 ہزار 140 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس