نیو یارک:
تاریخ میں پہلی بار امریکی خام تیل گزشتہ شب منفی 37ڈالر فی بیرل تک ٹریڈ ہوا تاہم آج ایشیائی مارکیٹ کھلنے کے بعد کچھ ریکوری ہوئی اور قیمت مثبت زون میں داخل ہو گئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت اب فی بیرل بڑھ کر ایک ڈالر 55 سینٹ تک پہنچ گئی ہے.
امریکی خام تیل قیمت میں اضافے کے بعد ایک ڈالر 55 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا جو گزشتہ رات منفی 37 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
امریکی خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں کریش کرگئی تھیں، برطانوی خام تیل 25 ڈالر 38 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
اس سے قبل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی، پہلے بھی سعودی عرب،
روس کے درمیان تیل کی قیمتوں پر ہونے والی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد دونوں ممالک میں ’ڈیل‘ ہوئی تھی، دو روز قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے کو ملا تھا۔
تاہم گزشتہ روز امریکی خام تیل کی قیمت کریش کر گئی جس کے بعد امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی ) کی قیمت منفی زون میں داخل ہو گئی تھی
جس کے بعد قیمت منفی 37 ڈالر فی بیرل تک رہی۔ امریکی خام تیل میں کمی کے بعد مئی کے معاہدے بند کر دیئے گئے تھے۔ متعددامریکی تیل کی کمپنیاں بند ہونے کے قریب اور ریڈزون میں آگئی تھیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس