دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ممبئی کے 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ممبئی کے میونسپل کارپوریشن کے مطابق 171 صحافیوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے 53 کے نمونے پازیٹیو آئے ہیں

بھارتی شہر ممبئی میں 53 صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،

ممبئی کے میونسپل کارپوریشن کے مطابق 171 صحافیوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جن میں سے 53 کے نمونے پازیٹیو آئے ہیں،

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ صحافیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کاخدشہ ہے، متاثرہ افراد میں نامہ نگار، کیمرہ مین اور فوٹو جرنلسٹ شامل ہیں۔

About The Author