کورونا وبا نے صحت کے عالمی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔ جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے صحت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سسٹم ناقص ہونے کی وجہ سے دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے صحت کا آن لائن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال، اقدامات اور صحت کے نظام میں موجود خامیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرا کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث عالمی برادری کی وبا سے نمٹنے کی صلاحیتیں اور کمزوریاں سامنے آگئی ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر صحت کورونا سے متعلق ایک ہنگامی میٹنگ کی وجہ سے ورچوئل اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک سمیت بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے علاوہ اسپین ، سنگاپور ، اردن اور سوئٹزرلینڈ کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ