نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ :لاکھوں ڈالر مالیت کے ماسک اور طبی حفاظتی سامان چین کو برآمد کر دیا

امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس کی یہ اجازت ٹرمپ انتظامیہ کی اس ناکامی کا اظہار ہے

امریکہ نے لاکھوں ڈالر مالیت کے ماسک اور طبی حفاظتی سامان ایک ایسے وقت میں چین کو برآمد کر دیا،

جب کورونا وائرس کے امریکہ اور دنیا کے لیے خطرات بڑھ رہے تھے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نئی رپورٹ جاری کردی

امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس کی یہ اجازت ٹرمپ انتظامیہ کی اس ناکامی کا اظہار ہے کہ

جس نے عالم گیر وبا کے خطرے کو نہیں بھانپا اور نہ اس کے لیے مناسب تیاری کی۔

مزید لکھا کہ اخبار نے یہ معلومات حکومت کے اندرونی اقتصادی جائزہ مواد سے حاصل کیں ہیں۔

اخبار کے مطابق جنوری اور فروری میں سامان کی برآمد ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار گنا زیادہ تھی۔

یعنی یہ برآمدات 14 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک کروڑ 76 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں۔

فروری کے شروع میں امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ

امریکہ نے عطیہ کردہ 17 ٹن طبی سامان چین روانہ کیا ہے،امریکی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

About The Author