اکتوبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کویت میں کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی الیکٹرانک بریسلٹ متعارف

متاثرہ شخص کو کلائی میں پہنایا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد ہجوم میں متاثرہ شخص کی باآسانی نشاندہی کرنا ہے۔

کویت میں بیرون ملک سے آنے والوں کورونا کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی الیکٹرانک بریسلٹ متعارف کروا دیے گئے۔

عرب ٹائمز کے مطابق وزارت صحت نے کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی الیکٹرانک بریسلٹ تیار کروایا ہے

جو متاثرہ شخص کو کلائی میں پہنایا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد ہجوم میں متاثرہ شخص کی باآسانی نشاندہی کرنا ہے۔

اقدام سے یہ بھی پتہ لگایا جائے گا کہ کورونا کا مریض احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے کہ نہیں اور آئسولیشن کے قوانین پر کتنا عمل پیرا ہیں.

About The Author