دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جاپانی ایئر لائنز نے ائیر ہوسٹس پر عائد مخصوص لباس کی پابندیاں ہٹالیں

جاپان ائیر لائینز میں کام کرنے والی تقریباً چھ ہزار خواتین کو یہ آزادی مل گئی ہے

جاپانی ایئر لائنز نے ائیر ہوسٹس پر عائد مخصوص لباس کی پابندیاں ہٹالیں،

اگلے ماہ سے جاپان ائیر لائینز کی ملازم خواتین کے لیے لازم نہیں ہو گا کہ وہ کام کے اوقات میں اونچی ایڑی کا جوتا اور اسکرٹ پہنیں۔

ائیر یوسٹس کو شکایت تھی کہ اونچی ایڑی والی جوتیاں تکلیف دہ ہوتی ہیں اور انہیں بھی مردوں کی طرح اپنا لباس اور جوتے منتخب کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

جاپان ائیر لائینز میں کام کرنے والی تقریباً چھ ہزار خواتین کو یہ آزادی مل گئی ہے،

ائیر لائینز کے اس فیصلے کا ائیر ہوسٹس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پابندیاں صرف ائیر لائینز ہی نہیں لگاتیں بلکہ

اس میں بڑے بڑے ہوٹل، ڈیپارٹمنٹ سٹورز، بینک اور دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے ادارے بھی جاپان ائیر لائینز کی تقلید کریں گے۔

About The Author