دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانوی صحافی پائیرس مورگن نے گلوکارہ لیڈی گاگا سے معافی کیوں مانگی؟

پائیرس مورگن نے ون ورلڈ ٹوگیدر ایٹ ہوم آن لائن کنسرٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی سنگر کو کورونا فنڈ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں،

برطانوی صحافی پائیرس مورگن نے گلوکارہ لیڈی گاگا سے معافی مانگ لی،،

برطانوی میڈیا کے مطابق پائیرس مورگن نے ون ورلڈ ٹوگیدر ایٹ ہوم آن لائن کنسرٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی سنگر کو کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں،

تاہم کنسرٹ سے حاصل ہونے والے 127 ملین ڈالر کے بعد برطانوی صحافی نے لیڈی گاگا سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اقدام تھا جس نے تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد فراہم کی، اور وہ لیڈی گاگا سے معذرت خواہ ہیں

About The Author