جنوری 3, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا:پاکستان میں 8ہزار418 افرادمتاثر ، 176جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران17 افراد جاں بحق ہوئے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 176افراد جاں بحق اور 8418متاثر ہوئے ہیں جب کہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران17 افراد جاں بحق ہوئے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ3721 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں2537، خیبرپختونخوا1235، بلوچستان432، گلگت بلتستان263، اسلام آباد181 اور آزادکشمیرمیں49 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں56، پنجاب42، بلوچستان5،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

اب تک 1970 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بیرون ممالک سے 36 اور لوکل ٹرانسمیشن کے 64 فیصد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 873 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس وقت پاکستان کے 590 اسپتالوں میں 2 ہزار 216 مریض زیرعلاج ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس،  سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی ، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

About The Author