امریکہ نے لاکھوں ڈالر مالیت کے ماسک اور طبی حفاظتی سامان ایک ایسے وقت میں چین کو برآمد کر دیا، جب کورونا وائرس کے امریکہ اور دنیا کے لیے خطرات بڑھ رہے تھے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نئی رپورٹ جاری کردی
امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس کی یہ اجازت ٹرمپ انتظامیہ کی اس ناکامی کا اظہار ہے کہ جس نے عالم گیر وبا کے خطرے کو نہیں بھانپا اور نہ اس کے لیے مناسب تیاری کی۔
مزید لکھا کہ اخبار نے یہ معلومات حکومت کے اندرونی اقتصادی جائزہ مواد سے حاصل کیں ہیں۔ اخبار کے مطابق جنوری اور فروری میں سامان کی برآمد ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار گنا زیادہ تھی۔
یعنی یہ برآمدات 14 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ایک کروڑ 76 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں۔
فروری کے شروع میں امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے عطیہ کردہ 17 ٹن طبی سامان چین روانہ کیا ہے،امریکی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس