اکتوبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپیس ایکس کی پہلی انسان بردار پرواز 27 مئی کو ہو گی

مسلسل 9 برس روس پر انحصار کرنے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلاباز ایک پرائیویٹ امریکی کمپنی کے ذریعے سفر کریں گے۔

امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس انسان بردار راکٹ بھیجنے والی پہلی پرائیویٹ کمپنی کا اعزاز حاصل کرنے والی ہے، اسپیس ایکس کی پہلی انسان بردار پرواز 27 مئی کو ہو گی،ناسا نے اعلان کردیا

رپورٹس کے مطابق مسلسل 9 برس روس پر انحصار کرنے کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلاباز ایک پرائیویٹ امریکی کمپنی کے ذریعے سفر کریں گے۔ امریکی خلابازوں نے خلا میں جانے کے لیے ناسا کے راکٹ پر آخری سفر 2011 میں کیا تھا جس کے بعد ناسا نے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر یہ سلسلہ بند کر دیا تھا۔ اب سپیس ایکس کمپنی یہ خلا پر کرنے والی ہے اور وہ 27 مئی کو دو امریکی خلاباز زمین کے مدار میں 400 کلومیٹر کے فاصلے پر گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچائے گی، اسپیس ایکس کے راکٹ فالکن 9 سے امریکی خلاباز ڈگ ہرلی اور باب بینکن سفر کریں گے۔ اس سے قبل اسی لانچنگ پیڈ سے تقریباً نصف صدی پہلے چاند پر دنیا کا پہلا انسان اتارنے والا راکٹ اپالو لانچ کیا گیا تھا

About The Author