نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے معروف ادیب کی وفات

لوئس سیپل ویدا چلی میں آگسٹو پنوشے کی آمریت کے خلاف مزاحمت کی ایک نمایاں آواز تھے

کورونا سے معروف ادیب کی وفات:

چلی کے معروف ادیب لوئس سیپل ویدا Luis Sepulveda کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔

وہ یکم مارچ کو پرتگال میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد اسپین آئے تو ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

گیارہ مارچ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ کوما میں چلے گئے۔ اور سولہ اپریل کو ان کا انتقال ہو گیا۔

لوئس سیپل ویدا چلی میں آگسٹو پنوشے کی آمریت کے خلاف مزاحمت کی ایک نمایاں آواز تھے۔

پنوشے سرکار نے انھیں پہلے قید کیا اور پھر وہ جلاوطنی اختیار کر کے یورپ چلے آئے تھے

اور اپنی وفات کے وقت اسپین میں مقیم تھے۔ان کی عمر ستر برس تھی۔ ان کا مشہور ناول تھا۔

About The Author