دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بین الاقوامی جہازوں کو پاکستان آنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 14 سے 19 اپریل کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیزجاری کردئیے

اسلام آباد

بین الاقوامی جہازوں کو پاکستان آنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 14 سے 19 اپریل کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایس او پیزجاری کردئیے

ایس او پی کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جاری کی گئی

انٹرنیشنل فلائٹس کے آنے اور جانے کے وقت اورتاریخُ کا تعین پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کرے گی

مسافروں کے جہازمیں بیٹھنے سے قبل پورے جہاز میں جراثیم کش سپرے کیا جائیگا

جہازکو مکمل طور پر جراثیم سے پاک ہونے کی تسلی خود جہازکا پائلٹ کریگا

جہازاڑنے سے قبل متعلقہ ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جراثیم کش سپرے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی

جہازکے دیگر دستاویزات کے ہمراہ پائلٹ کو یہ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروانا ہوگا

ہر جہازمیں کرونا سے بچاؤ کیلئے کٹس، ماسک اور گلوز فراہم ہونے چاہئیں

دوسرے ممالک سے آنیوالے جہازمیں بیٹھنے سے قبل ہر مسافر اور عملے کی سکریننگ کی جائے گی

جہازمیں بیٹھنے سے قبل ہر مسافر سے کرونا بچاؤ کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ پر کروایا جائیگا

جہازکے اندر مسافروں کو ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بٹھایا جائیگا، سوشل ڈاٹینسنگ کا خیال رکھا جائیگا

تمام مسافر دوران سفر سرجیکل ماسک پہن کر رکھے گیں

دوران سفر مسافر جہاز میں مجمہ نہیں لگا سکتے

تمام کیبن کریو اور کاک پٹ کا عملہ دوران پرواز سرجیکل ماسک اور پی پی ای کٹ پہننے کے پابند ہونگے

دوران پرواز کیبن کریو ہر مسافر کو گھنٹے بعد ہینڈ سینٹائزر مہیا کرینگے

کیبن کریو دوران پرواز ہر گھنٹے بعد جراثیم کش سپرے کریگا

بورڈنگ کے بعد کیبن کریو مسافروں کو سیٹوں پر بیٹھا کر ماسک پہنے ہوئے تصویر ہیلتھ سٹاف کو بھیجے گا

لینڈنگ سے قبل تمام مسافروں کے ہیلتھ فارم مکمل کرائے جائینگے اور انھیں اے ایس ایف سٹاف سے چیک کرایا جائیگا

کیبن کریو اپنے ہاتھوں کو پرواز کے بعد ہینڈ سینٹائزر سے صاف کرینگے

بیمار مسافر کے پاس جانے والے کیبن کریو این 95 ماسک،گلوز اور پی پی اے کٹ پہنے گا

مسافروں اور کریو کو 7 دن کورنٹائن کیا جائیگا

مسافروں اور کریو کو 14 دن تک کورنٹائن میں رکھا جا سکتا ہے

اپنی پسند کے ہوٹل میں جانے کے خواہشمند مسافر ہوٹل کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کے پابند ہونگے۔

About The Author