دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے143 افراد جاں بحق، 7481 متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 143 افراد جاں بحق اور7 ہزار 481 متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1765 افراد صحت یاب ہوگئے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 497 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3391 مریض ہیں۔ سندھ2217، خیبرپختونخوا1077، بلوچستان335 اورگلگت بلتستان میں 250 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 163 اور آزادکشمیر میں 48 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا اور سندھ میں کورونا وائرس سے 45،45 اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب36، بلوچستان5 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 42 اموات ہوئی ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران5540 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 78989 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مقامی سطح پرکورونا وائرس کے55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔

ملک کے 588 اسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں۔ ملک میں16ہزار387افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے1446مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس،  سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی ، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

About The Author