نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش: ماہرین صحت کا لاش سے لیے گئے نمونوں سےکورونا کی تشخیص کا دعویٰ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق انسان کے مرنے کے بعد وائرس بھی ممکنہ طور پر مر جاتا ہے

بنگلہ دیش کے ماہرین صحت نے لاش سے لیے گئے نمونوں کا ٹیسٹ کرکے کورونا کی تشخیص کرنے کا دعویٰ کردیا

ڈھاکا ٹربیون کے مطابق ڈاکٹرز نے بخار کی وجہ سے ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش سے لیے گئے نمونوں سے کورونا وائرس کی تشخیص کی ہے،

یہ کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے، اب تک دنیا کے کسی بھی ملک میں مردہ افراد کا کورونا ٹیسٹ نہیں لیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق انسان کے مرنے کے بعد وائرس بھی ممکنہ طور پر مر جاتا ہے اور اس بات کے بھی شواہد نہیں ہیں کہ لاش سے بھی کورونا وائرس کی منتقلی یا تشخیص ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل تھائی لینڈ اور چین کے ماہرین کی جانب سے بھی یہی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مردے سے بھی کورونا وائرس لگ سکتا ہے.

About The Author