کرونا وائرس کے پاکستان میں پہلے کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک معوز آرائیں ڈیرہ اسماعیل خان ڈیوژن میں پہلی شخصیت تھے جنہوں نے رضاکرانا طور پر کرونا وائرس کے خلاف قومی جدوجہد میں خود کو پیش کیا ـ سیکٹر کمانڈر بریگڈئیر نیک نام سے چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک معوز آرائیں نے ملاقات کی کیونکہ کرونا وائرس لاعلاج مرض ھے جس سے حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ہی بچا جا سکتا اس لیئے ٹانک کے لوگوں میں کرونا وائرس کے خلاف شعور کی بیداری کیلئے مہم چلانے پر اتفاق ھوا ٹانک میں کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں لوگوں کو حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا مختلف ڈاکٹرز کے ٹانک کے لوگوں کے نام پیغام نشر کیئے گئے ـ سرائیکی قومی تحریک ٹانک نے مدد وی عزت وی کے تحت اپنی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور امداد تقسیم کرتے وقت تصویریں بنانے سے گریز کیا گیا ـ ٹانک میں سب سے پہلے سیکٹر کمانڈر محترم نیک نام صاحب نے چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک کی نشاندہی پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹانک میں بیواؤں ، یتیموں اور غریبوں میں راشن تقسیم کیا جنرل سکریڑی سرائیکی قومی تحریک ٹانک قاضی جمیل کی نشاندہی پر گرہ بلوچ میں راشن تقسیم کیا گیا اس مشکل وقت میں ٹانک کے لوگوں کیلئے خدمات پر سیکٹر کمانڈر بریگڈئیر نیک نام صاحب کا نام سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ـ رہنما سرائیکی قومی تحریک ٹانک قیصر زمان آرائیں ، ملک رفیق سرائیکی ، گل نواز ساقی گرہ مٹھو میں مستحقین کی امداد میں سرگرم رھے ـ انجمن آرائیاں پاکستان ضلع ٹانک نے امداد تقسیم کی تو چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک جو انجمن آرائیاں ٹانک کے جنرل سکریڑی بھی ھیں ان کی تجویز پر مالی امدا صرف آرائیں برادری میں تقسیم نہیں کی گئ بلکہ دوسری برادریوں میں بھی تقسیم کی گئ تقسیم امداد کے وقت مدد وی عزت وی کے تحت کسی قسم کی تشہیر نہیں کی گئ ـ ممبر سرائیکی قومی تحریک ٹانک عطاء اللہ بلوچ اور شفقت بلوچ کی نشاندہی پر گرہ بلوچ کے مستحقین کو راشن دیا گیا ـ صحافی برادری اور ڈی سی ٹانک فہد خان وزیر کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ میں چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک کی نشاندہی پر سینئر صحافی جناب جاوید آرائیں نے غریبوں میں راشن تقسیم کیا مدد وی عزت وی کے تحت کسی قسم کی تشہیر نہیں کی گئ جس پر ھم جناب جاوید آرائیں کے مشکور ھیں ـ
چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک کی درخواست پر ٹانک کے مخیر حضرات نے زکوات کا سلسلہ شروع کیا اور غریبوں کے گھروں میں زکوات پہنچائ گئ اور مدد وی عزت وی کے تحت تشہیر نہیں کی گئ ـ
ضلعی ایمرجنسی کنڑول روم کے عملے خصوصی طور پر شفقت صاحب کے انتہائ مشکور ھیں جنہوں نے چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک معوز آرائیں کی نشاندہی آٹے کے بحران کو ختم کرنے کیلئے مختلف دیہاتوں میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا ـ چیرمین سرائیکی قومی تحریک ٹانک معوز آرائیں کی حدایت پر سرائیکی قومی تحریک ٹانک کے تعلیم یافتہ ممبران اپنے دیہاتوں میں وزیر عظم احساس پروگرام اور مستحقین کی لسٹوں کی تیاری میں لوگوں کی رہنمائ کرتے رھے ـ کرونا وائرس کے بحران کے درمیان ٹانک میں سیلاب کی تباہ کاریاں بھی جاری رھیں سٹیج سکریڑی سرائیکی قومی تحریک ٹانک ملک ارشد شوری اور الطاف پرنم سیلاب سے متاثرہ بھارہ بند کی بحالی کیلئے اس مشکل وقت میں بھی سر گرم رھے ـ چیف آف بھمب برادری رینما سرائیکی قومی تحریک ٹانک ملک اختر بھمب سیلاب سے متاثر گرہ ٹھہیڑی روڈ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا ـ رہنما سرائیکی قومی تحریک ٹانک چیف آف جٹاتر ملک امیر کے چھوٹے بھائ ملک ساغر سیلاب سے متاثر ھونے والے کوٹ اللہ داد روڈ کی بحالی کیلئے سرگرم رھے
چیف آف بھمب برادری رینما سرائیکی قومی تحریک ٹانک ملک اختر بھمب سیلاب سے متاثر گرہ ٹھہیڑی روڈ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا ـ
اے وی پڑھو
تانگھ۔۔۔||فہیم قیصرانی
،،مجنون،،۔۔۔||فہیم قیصرانی
تخیلاتی فقیر ،،۔۔۔||فہیم قیصرانی