نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سنگین بحران کے دوران بھی امریکہ اور چین کے درمیان سیاسی کشمکش جاری

چین نے امریکی کمپنیوں کا انتہائی اہم طبی ساز و سامان معیار کی جانچ کے نام پر روک لیا ہے

کورونا وائرس جیسے سنگین بحران کے دوران بھی امریکہ اور چین کے درمیان سیاسی کشمکش جاری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ایک دستاویز سے انکشاف ہوا ہے کہ چین نے امریکی کمپنیوں کا انتہائی اہم طبی ساز و سامان معیار کی جانچ کے نام پر روک لیا ہے،

امریکی جریدے واک اسٹریٹ جرنل کے مطابق متعدد امریکی کمپنیاں معاہدے کے تحت چین کے کارخانوں سے سامان بنواتی ہیں اور اسے امریکہ اور دوسرے ملکوں میں اپنے صارفین کو فراہم کرتی ہیں۔

ان میں طبی ساز و سامان بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ جبکہ اس ماہ چین نے نئی برآمدی پابندیاں نافذ کی ہیں

جس کے بعد امریکہ جانے والی لاکھوں میڈیکل کٹس، ماسکس اور دوسرے سامان کو روک لیا گیا ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس سامان کو کوالٹی کنٹرول کے لیے روکا گیا ہے۔

واشنٹگن کے چینی سفارت خانے نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

پوری دنیا کو طبی ساز و سامان کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے چین کو بڑی تعداد میں برآمدات کی جانچ پڑتال اور کوالٹی کنٹرول کے چیلنج کا سامنا ہے۔

About The Author