دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حیرت انگیز خصوصیات کا حامل آئی فون ایس ای آگیا

4.7 انچ اسکرین کے حامل اس نئے فون میں انگلیوں کے نشان کی شناخت والی ٹیکنالوجی تو ہے تاہم چہرے کی شناخت کی سہولت نہیں دی گئی۔

کیلیفورنیا: دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے انتہائی کم قیمت اور حیرت انگیز خصوصیات کا حامل آئی فون ایس ای متعارف کروا دیا ہے۔

آئی فون ایس ای دیکھنے میں تو آئی فون 8 جیسا ہے مگر اس کی خصوصیات آئی فون 11 والی ہیں۔

4.7 انچ اسکرین کے حامل اس نئے فون میں انگلیوں کے نشان کی شناخت والی ٹیکنالوجی تو ہے تاہم چہرے کی شناخت کی سہولت نہیں دی گئی۔

آئی فون ایس ای میں وہی پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جو کہ کمپنی آئی فون 11 پرو میں استعمال کرتی ہے۔

ایپل کی جانب سے 2018 کے بعد پہلی مرتبہ مارکیٹ میں لائے جانے والے ایس ای سیریز کے اس آئی فون کی قیمت آئی فون 11 کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

24 اپریل سے آئی فون ایس ای 399 ڈالر (66 ہزار 533 پاکستانی روپے) میں امریکہ میں دستیاب ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل کی جانب سے اس کم قیمت موبائل کی پیشکش کی وجہ مارکیٹ میں موجود کم قیمت موبائل فون کمپنیوں سام سنگ وغیرہ سے مقابلہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ یہ کمپنیاں مناسب قیمت والے موبائل فون بنانے کی وجہ سے خریداروں میں خاصی مقبول ہیں۔

آئی فون ایس ای سرخ، سفید اور سیاہ رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

About The Author