سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کو چلانے کے لیے نو رکنی ایڈ ہاک کونسل قائم کر دی
سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا مختصر فیصلہ سنا دیا
عدالت عظمی کے فیصلے کے مطابق ایڈہاک کونسل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل خان کریں گے
ایڈ ہاک کونسل کے ممبران میں اٹارنی جنرل، سرجن جنرل آفس پاکستان، وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز شامل ہونگے۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، وائس چانسلر سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی بھی ایڈ ہاک کونسل کے ممبر ہوں گے
وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی کوئٹہ، پرنسپل مونٹ مورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور بھی کونسل کا حصہ ہوں گے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیاہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گامختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟