دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد21 لاکھ82ہزار سے بڑھ گئی

فرانس میں کورونا سے سترہ ہزارنوسو سے زائد  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد اکیس لاکھ بیاسی ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ ستترہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ چونتیس ہزار سے زائد  افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیویارک میں سولہ ہزار سے زائد اموات اوردو لاکھ چھبیس ہزار سے زائد کیسز ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے بائیس ہزار سے زائد افراد چل بسے ہیں اور اسپین میں انیس ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ بیلجیم میں اڑتالیس سو اور  نیدر لینڈز میں تینتیس سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

فرانس میں کورونا سے سترہ ہزارنوسو سے زائد  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جرمنی میں  چار ہزارسے زائد افراد چل بسے ہیں اور ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔

برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور تیرہ ہزار سات سوسے زائد اموات ہوئی ہیں۔ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں تین ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔

اسپین اور فرانس کے درمیان گھرا ہوا چھوٹا سا ملک  اینڈورا کورنا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ستتر ہزار آبادی والے ملک میں اب تک کرونا سے تینتیس افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد چھ سو تہتر ہے۔

About The Author