ترقی پذیرممالک کے قرضوں کوری شیڈول کرنے کےلیے وزیراعظم عمران خان کی اپیل کی پذیرائی دنیا بھر میں ہورہی ہے۔
اقوام متحدہ نے تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں اہم ثابت ہوگا۔۔۔وزیراعظم عمران خان کا بیان یواین سیکرٹری جنرل کے نظریے کے مطابق ہے۔
قرضوں میں ریلیف کا معاملہ۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی تجویز کی اقوام متحدہ نے حمایت کردی۔۔۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین ڈوجرک نے کہا ہے کہ اس ہم معاملے پریواین سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم عمران خان کے خیالات ایک ہیں۔۔سیکرٹری جنرل کا یقین ہے کہ قرضوں میں نرمی کورونا وائرس کےخلاف جنگ میں اہم حصہ ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل یواین نے جی 20 اجلاس میں ملاقاتوں کےدوران قرضہ معافی سےمتعلق موقف واضح کیا۔۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ کے عہدیداروں کو وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر بریفنگ بھی دی تھی۔۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو