جنوری 10, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا خليل الرحمن الرحيمى سے ڈیوڈ آریل بننے والے یہ پاکستانی کون ہیں؟

ڈیوڈ آریل کا کہنا ہے کہ وہ ایک خادم القران سچے مسلم زائنسٹ ہیں۔ ان کا نام ڈیوڈ آریل، موسى پروفٹ هڈ نے خود ان کے خواب میں رکھا تھا۔

معروف سوشل وركرر مولانا خليل الرحمن الرحيمى نے اپنا نام تبدیل کر کے ڈیوڈ آریل رکھ لیا، سوشل میڈیا پر ڈیوڈ آریل کے خلاف مہم کا آغاز، صارفین انہیں یہودی لکھ اور پکار رہے ہیں۔

ڈیوڈ آریل کا کہنا ہے کہ وہ ایک خادم القران سچے مسلم زائنسٹ ہیں۔ ان کا نام ڈیوڈ آریل، موسى پروفٹ هڈ نے خود ان کے خواب میں رکھا تھا۔

ڈیوڈ آريل نے اپنا نام مولانا خليل الرحمن الرحيمى سے بدل کر ڈیوڈ آریل رکھا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر طبقات ان کو یہودی لکھ اور پکار رہے ہیں۔

ڈیوڈ آريل نے 2018 کے انتخابات میں پى ٹى آئى كو ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے ماضی میں بہت سے سوشل ایشوز پر کاموں  پر کام کیا۔ 2005 کے زلزلے میں اپنى تمام ذاتی جمع پونجی عطیہ کر دی۔ 2008 سے 2012 تک اسلامک ایجوکیشن ریفارمز پر تین کامیاب پائلٹ پروجیکٹ کیے۔ انگلش میڈیم آئی ٹی بيسڈ اسلامک سنٹر کا ماڈل پیش کیا، جس کو پى ٹی وی ہوم کے مارننگ شو اور مختلف اخبارات نے سراہا۔

ڈیوڈ آریل نے انٹرنیشنل لیول پر اکثر ممالک ( یورپ، رشيا، مڈل ايسٹ، ملائشيا) میں جا کر بین المذہبی ہم آہنگی پر پاکستان كا مثبت چہرہ پیش کیا۔ ڈیوڈ آریل مسلم زائنسٹ پولیٹکل نظریہ کے حامی ہیں۔ 2013 سے پاکستان اسرائیل دوستی كا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ڈیوڈ آریل كا مؤقف ہے کہ پاکستان میں رہنے والے یہودی اور عیسائیوں کو یروشلم میں عبادت کے لئے پاکستانى پاسپورٹ پر اسرائیل جانے كى اجازت ہونى چاہیے جو کہ ان کے مذہب کا بنیادی حق ہے۔

About The Author