ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوروناوائرس سے دنیا میں ایک لاکھ34 ہزار سے زائد ہلاکتیں

امریکی شہر نیویارک میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور  گیارہ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں پھیلی جان لیوا وبا کورونا ائرس کے سبب دنیا بھر میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ بیس لاکھ بیاسی  ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

امریکہ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید چوبیس سو بیاسی افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی طور پر اٹھائیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا کے چھ لاکھ چالیس ہزار سے زائد مریض ہیں۔

امریکی شہر نیویارک میں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور  گیارہ ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے باعث مزید چار سو ترپن افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے اٹھارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ ستتر ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

اٹلی میں کورونا مزید پانچ سو اٹھہتر جانیں نگل گیا اور ساڑھے اکیس ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں ایک ہی دن میں چودہ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

فرانس میں مجموعی ہلاکتیں سترہ ہزار سے زائد ہیں۔ جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ستانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید سات سو اکسٹھ افراد چل بسے اور اموات کی تعداد تیرہ ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔برطانیہ میں ایک لاکھ کے قریب کیسز ہیں۔ بیلجیم میں چوالیس سو اور  نیدر لیںڈز میں اکتیس سو سے زائد افراد کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

About The Author