دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں کمی نہ آ سکی

اموات کی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ۔ کیسز کی تعداد چورانوے ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے

برطانیہ ،بلیجئیم ،اسپین اور اٹلی میں کورونا سے اموات

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں کمی نہ آ سکی ۔ ایک روز میں 778 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اموات کی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ۔ کیسز کی تعداد چورانوے ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

کورونا وائرس سے بیلجیئم میں اموات کی تعداد 4 ہزار 157 ہو گئی ۔ متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہے ۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار سے زائد ہے تاہم اموات 3 ہزار 495 ہیں ۔

اسپین میں کورونا سے ایک روز میں ہونے والی ہلاکتوں میں تھوڑی کمی آئی ہے ۔ چوبیس گھنٹے کے دوران 499 افراد دم توڑ گئے ۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار سے بڑھ گئی ۔ سرسٹھ ہزار سے زائد افراد نے موذی وائرس کو شکست دی ہے ۔

About The Author