دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے بچاؤ کیلئے سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

ہم نے کوشش کر کے ان افراد کی تدفین احتیاط کے ساتھ کروائی مجھے شبہ ہے کہ اموات کی تعداد 300 تک ہوئی ہے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ وفاق سے ٹیسٹ کٹس موصول ہوگئے،گزشتہ روز 1523ٹیسٹ کیے گئے، 150افراد کے کوروناٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ استعداد کو بڑھایا جارہا ہے ،ٹیسٹ سے متاثرہ شخص کا پتہ تو لگ جاتا ہے لیکن دیگر ممالک سے کم ہونے کی بات پر اتفاق نہیں،سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر کورونا وائرس سے بچاوَ کا حل ہے،

مراد علی شاہ نے کہا سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ کیسز زیادہ ہیں،سندھ میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش ہے،ٹیسٹ منفی آنے کے بعد لوگوں کو سرٹیفکیٹ سمیت گھروں کوروانہ کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا اب تک 16ہزار26کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ،سندھ میں کورونا وائر س سے 41افراد جاں بحق ہوئے ہیں ،سندھ میں اب تک ایک ہزار668مریض سامنے آچکے ہیں ،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے نام ظاہرنہ کرنے کے حق میں ہوں ،

انہوں نے کہا سندھ میں 5ہزار افراد کو کو آئیسولیشن میں رکھا ہواہے،سندھ میں 45افراد کی حالت تشویشناک ہے،کورونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ پروسیجر کا صحیح استعما ل ہورہا ہے،ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کچھ جگہوں پر کورونا ٹیسٹنگ پروسیجر کا صحیح استعما ل نہیں ہورہا ہے،

کورونا کے261 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں ،پورے ملک میں سخت لاک ڈاوَن کے حق میں ہوں ،کچھ ہے تو وفاق نے لاک ڈاوَن میں 14روز کی توسیع کردی۔

انہوں نے کہا سندھ میں ڈبل سوار ی پر پابندی ہوگی،تمام قوانین کے مطابق کام کریں گے ،ہم نے کہا ابھی دکانیں کھولنے کی ضرورت نہیں ،گزشتہ روز این سی او سی میں ہمارے خط پر بحث ہوئی ۔

مراد علی شاہ نے کہا ڈومیسٹک فلائٹ بحال کرنا چا ہ رہے تھے ہم نے کہا اس وقت مناسب نہیں ، ایکسپورٹ انڈسٹری بھی تب کھلے گی جب ایس او پیز تیار ہو جائیں گے ،صنعتیں ملازمین کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کریں گی ،

بسوں پر انڈسٹری کا نام لکھا ہوگا، بس میں صرف 10 فیصد لوگ سوار ہونگے۔
انہوں نے کہا پبلک ٹرانسپورٹ چاروں صوبوں میں نہیں چلےگی ،ہم نےگھروں پر پلمبر،الیکٹریشن کے جانے کی اجازت دی،

سب صوبوں کا خیال تھا لاک ڈاوَن 14دن بڑھایاجائے،ایس او پیز پر عمل درآمد کے بغیر کسی کواجازت نہیں ہوگی،وزیراعظم نے بتایا زراعت کےبعد سب سے اہم تعمیراتی صنعت ہے،سب کا ایس اوپیز پر اتفاق ہوا،

وزیراعظم کومبارکباددیتاہوں،وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کے حوالے سے بات کی تھی،
مراد علی شاہ نے کہا وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام کے حوالے سے بات صوبوں پر چھوڑ دی،

علمائے کرام سے افہام و تفہیم سے معاملات حل کریں گے ،جتنا سخت لاک ڈاوَن ہوگا اتنا ہی فائد ہ ہوگا،سب کا ایس اوپیز پر اتفاق ہوا،وزیراعظم کومبارکباددیتاہوں، انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ

وہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرائیں، کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بھی یہی ایس او پیز لازمی ہونگی،

انہوں نے کہا مستقبل قریب میں کورونا کے خاتمے کا حل نظر نہیں آرہا،لاک ڈاؤن میں حجام اور درزی کے پاس کون جائیگا؟ احتیاط کریں بزرگوں سے 3 یا چھ فٹ نہیں زیادہ فاصلہ رکھیں، اس بات پرپیشمانی ہے کہ چیف جسٹس کو نکتہ نظر سمجھا نہیں سکے ،

امید ہے کہ چھوٹی موٹی غلطی کو درگزر کیا جائے گا، مجھے جو پتہ ہے وہ پوری طرح بتا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کچھ دن قبل یونین کونسلز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا، یونین کونسلز کو بند کرنے کا آرڈر غلط نہیں تھا، یونین کونسلز کے نمبر غلط ہوگئے

کیونکہ ہیلتھ کا نظام پرانی حلقہ بندیوں کے تحت چل رہاہے، فیکٹری یا عمارت میں ڈاکٹر موجود ہوگا،ملازمین کے آنےکا وقت الگ الگ ہوگا،فیکٹری لائے جانےوالے ملازمین کی لسٹ حکومت کو دیناہوگی،موٹر سائیکل پر تین چار بچوں کی اجازت نہیں ہوگی،

About The Author