دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسڑیلیا میں ہیلتھ ورکرز کو مفت کھانا پہنچانے کی ذمہ داری مسلم کمیونٹی نے اٹھا لی

ڈپریشن کے ماحول میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے یہ قدم ان کے چہروں پر مسکراہٹ لے کے آیا ہے

آسڑیلیا میں کورونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ ورکرز کو مفت کھانا پہنچانے کی ذمہ داری مسلم کمیونٹی نے اٹھا لی،،

سڈنی کے اسپتال میں کورونا وائرس کے 1500 سے زائد مریضوں کا علاج کرنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کی بے لوث خدمات پر مسلم کمیونٹی نے فری کھانا ڈیلیور کرنا شروع کردیا،،

مسلم نوجوان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 60 کھانوں کے پیکس ہیلتھ ورکرز کو پہنچائے جاتے ہیں تاکہ ان کو یہ احساس دلایا جائے کہ

وہ لوگ بھی ان کا ویسا ہی خیال رکھتے ہیں جیسا وہ اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر مریضوں کا خیال رکھ رہے ہیں،،

ہیلتھ ورکرز کے مطابق ایسے ڈپریشن کے ماحول میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے یہ قدم ان کے چہروں پر مسکراہٹ کے آیا ہے۔

About The Author