دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے107 اموات،5988افراد متاثر

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد:عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں107افراد جاں بحق اور5ہزار988 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 44 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 2945 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ ایک ہزار518، خیبرپختون خوا 865 اور بلوچستان میں 240 کیسز ہیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے234، اسلام آباد140 اور آزادکشمیر میں 46 مریض ہیں۔ سندھ 35، پنجاب28، گلگت بلتستان3 اوربلوچستان میں 2 افراد کوروناوائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹراسلام آباد میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 38 اموات ہوئی ہیں

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3280 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ملک میں 73ہزار 439 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مقامی سطح پرکورونا وائرس کے55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔

ملک کے 588 اسپتالوں میں 1496 افراد زیرعلاج ہیں۔ ملک میں16ہزار387افراد کوگھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے1378مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں 216 علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ ایریاز قرار دے کر سیل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور کے 12 علاقے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

آلات بنانے والے یونٹس، شیشہ بنانے والی صنعتیں، سیمنٹ اور کیمیکل پلانٹس، مائنز اور منرل یونٹس،  سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز، کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں کھلیں گی ، تمام صنعتوں اور کاروبار کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

About The Author