کورونا وائرس کے باعث ضمانت پررہا کیے گئے ملزم نے دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
ملزم نے سپریم کورٹ سے ضمانت کا فیصلہ کالعدم ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ضمانت منظور کی۔
سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو ضمانت پر رہائی کا فیصلہ کالعدم قراریتے ہوئے گرفتاری کا حکم دیا۔
وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سرینڈر کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ضروری ہے۔
ضروری ہے کہ درخواست گزار سرینڈر کرکے دوبارہ گرفتاری دے۔
دوبارہ گرفتاری کے بعد ملزم ضمانت بعد از گرفتاری کی نئی درخواست دائر کرسکتا ہے۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری