جون 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے5 گاڑیوں سمیت اہم ریکارڈغائب ہونے کا انکشاف

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی بحالی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا ریکاڑد غائب پایا گیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے اہم ریکارڈ سمیت 5 گاڑیاں، 3 لیپ ٹاپ اورہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری رپورٹ جمع کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی بحالی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا ریکاڑد غائب پایا گیا۔

چابیاں، 3لیپ ٹاپ ، ہارڈ ڈسک ، وائی فائی ڈیوائس، پی ایم ڈی سی کی ملکیت 5گاڑیاں غائب ہیں۔ جو گاڑیاں موجود ہیں ان کی چابیاں موجود نہیں۔

پی ایم ڈی سی کی ملکیت والے 3گھروں کی چابیاں بھی ابھی تک واپس نہیں کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم قرار دیئے گئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکرٹری اور وزارت صحت کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن جواب نہیں ملا۔

سیکرٹری کمشن ڈاکٹراسلان حیدر نے وزارت صحت سے بات کرنے کا کہا۔

رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے کورونا کے باعث ابھی صرف 45 ملازمین کے محدود سٹاف کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔

%d bloggers like this: