ستمبر 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے خلاف اقدامات: امریکہ کی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں آمنے سامنے

ریاستوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ خود کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے

کورونا کے خلاف اقدامات پر امریکہ کی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں آمنے سامنے آ گئیں۔

امریکی ریاست نیویارک  اور نیو جرسی سمیت 5 ریاستوں کے گورنروں نے مشترکہ کورونا وائرس کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے، جو کورونا سے لڑنے کے لیے علاقائی منصوبہ بندی کرے گی۔

ریاستوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ بھی خود کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کو کھولنے کے فیصلے کا اختیار کسی گورنر کو نہیں بلکہ صرف انہیں حاصل ہے۔

About The Author