نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کا پیداوار میں دس فیصد کمی پر اتفاق

فیصلہ اوپیک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ہوا۔ پیداوار میں کمی کے فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے پیداوار میں دس فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ کسی بھی دور میں تیل کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی ہے۔

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس، اوپیک اور خام تیل برآمد کرنے والے دیگر ملکوں نے پیداوار میں تقریباً دس ملین بیرل یومیہ کمی پر اتفاق کیا ہے۔

فیصلہ اوپیک ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں ہوا۔ پیداوار میں کمی کے فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

اوپیک ممالک نے دو ہزار بائیس تک تیل میں مرحلہ وار کمی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

About The Author