دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین میں کورونا کا خطرہ پھر منڈلانے لگا

چینی حکام نے علاقے میں لاک ڈاون لگا کر ووہان جیسی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

چین میں کورونا کا خطرہ پھر منڈلانے لگا ،روس اور چین کی سرحدی علاقے میں گذشتہ چھ ہفتوں میں نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد، ایک دن میں 108 کیس سامنے آئے ہیں۔۔۔

چینی حکام نے علاقے میں لاک ڈاون لگا کر ووہان جیسی پابندیاں عائد کردی ہیں۔،

قومی ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں 143 نئے کیسز میں 98 ایسے ہیں جو بیرونِ ملک سے آئے ہیں جبکہ49 چینی باشندے ہیں ،، جو روس سے ملحقہ صوبے ہیلونگ جیانگ میں داخل ہوئے ،،

چین میں بڑھتے ہوئے کیسز سے انتظامیہ کو وبا کے دوبارہ حملے کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا،علاقے میں کورونا کیسسز کو روکنے کے لیے جلد ہی نیا فیلڈ اسپتال کھولا جائے گا،،

About The Author