دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ اور یورپ میں کورونا وائرس سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

جبکہ چار لاکھ ستائیس ہزار سے زائد افراد موزی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکہ اور یورپ میں کورونا وائرس سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

دنیا بھر میں کرونا ایک لاکھ چودہ ہزار دو سو نوے افراد کی جانیں لے گیا،، اٹھارہ لاکھ چون ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ، جبکہ چار لاکھ ستائیس ہزار سے زائد افراد موزی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

سپرپاور کورونا وائرس کے آگے بےبس ہوگیا،،، امریکا میں کورونا سے اموات کی تعداد بائیس ہزار سے بڑھ گئی، صرف نیویارک میں اموات نو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں، کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔۔۔

اٹلی میں کورونا سے ایک دن میں چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد انیس ہزار نو سو تک پہنچ گئی، ایک لاکھ چھپن ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

فرانس میں بھی کورونا کے واری جاری ہیں،، صرف ایک دن میں پانچ سو اکسٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، اب تک اموات کی تعداد چودہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے، جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اموات تین ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔

اسپین میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے،، چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ سو سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔۔

برطانیہ میں ایک اور قیامت خیز دن،، کورونا نے مزید سات سو سینتیس افراد کی جان لے لی ہے۔ برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد چوراسی ہزارسے زائد ہے۔

About The Author