قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور اداکارہ ارمینا خان کے درمیان چھپکلی پر تکرار ہو گئی۔
اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک چھپکلی کی تصویر بھی لگائی۔
ارمینا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے واسطہ پڑے’۔
اداکارہ ارمینا کی ٹوئٹ پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے یہ سمجھ نہیں آتا، پاکستانی دہشت گردی، وبائی امراض، خوفناک قدرتی آفات، سیاسی بدامنی، قحط اور غربت جیسی صورتحال سے گزر چکے ہیں اور پھر بھی ایک چھوٹی سی چھپکلی سے اتنا ڈرتے ہیں’۔
شنیرا اکرم نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ‘چھپکلی بے حد معصوم ہوتی ہے، یہ ہماری نگرانی کرتی ہے، ہمارے ارد گرد کے ڈینگی مچھروں اور ملیریا (مچھر) کو کھانے کے طور پر کھاتی ہے، ان سے نفرت نہیں کریں’۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘یہ ہمارے دوست ہیں، مجھ پر بھروسہ کریں میں آسٹریلیا سے ہوں، جب کوئی ایسی مخلوق ہوگی جس پر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہو گی تو وہ میں بتاؤں گی’۔
بعد ازاں اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے شنیرا اکرم کے جواب میں ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام وہ لوگ جو میری چھپکلی والی ٹوئٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ‘خوف’ ایک حقیقت ہے اس پر کسی بھی شخص کو تنقید کرنے کا حق نہیں ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک ایسا انسان جس کی ناک لال ہے اور وہ سر پر وِگ پہنتا ہے وہ کسی بھی فرد کے لیے ایک خوف ہو سکتا ہے، یہ آپ ان سے پوچھیں جو جوکروں سے خوف زدہ ہوتے ہیں’۔
ارمینا نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں امن کا پیغام دیتے ہو نرم دل بننے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اے وی پڑھو
پاکستان اور جرمنی کا فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق
نیویارک شہر میں قائم عمارتوں کا بوجھ 762 ارب کلوگرام ھے
جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا