جولائی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا وائرس سے93 اموات، 5374افراد متاثر

کورونا سے سندھ میں 30، پنجاب 21، کے پی 34، گلگت بلتستان 3، بلوچستان 02 اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 93 افراد جاں بحق اور 5 ہزار 374 متاثر ہو چکے ہیں جب کہ44کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک پاکستان میں کورونا وائرس کےایک ہزار95مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ2594مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار411،خیبرپختونخوا744 اوربلوچستان میں230 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان224، اسلام آباد131اور آزاد کشمیرمیں40مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر 54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔  کورونا کے اب تک ایک ہزار 28 مریض صحتیاب اور 91 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا سے سندھ میں 30، پنجاب 21، کے پی 34، گلگت بلتستان 3، بلوچستان 02 اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔

ملک بھر میں اب تک 61 ہزار 801 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2805 نئے ٹیسٹ ہوئے۔

پاکستان کے 698 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس چھبیس فروری کو سامنے آیا تھا۔ پندرہ مارچ کو تعداد سو، بیس مارچ کو پانچ سو اور چوبیس مارچ کو ہزار تک پہنچ گئی تھی۔

چار اپریل تک  تین ہزار شہریوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ سات اپریل کو مریضوں کی تعداد چار ہزار اور گیارہ اپریل کوکورونا مریضوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی تھی۔

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہور شہر کے بارہ  علاقے سیل ہیں جب کہ پشاورمیں پانچ  مقامات کو چودہ روز کیلئے  قرنطینہ قرار دیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: