دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا سے لگ بھگ 1لاکھ 15ہزار اموات، 18 لاکھ سے زائد افراد متاثر

اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد انیس ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھارہ لاکھ باون ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایکلاکھ چودہ ہزار سےزائد اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے چار لاکھ تئیس  ہزارسےزائد  مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پندرہ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا  کیسز کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ ہے۔ ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ نواسی  ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید چار سو اکتیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد انیس ہزار آٹھ سو سے بڑھ گئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے پانچ سو اکسٹھ اموات سے مجموعی تعداد چودہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔ جرمنی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جب کہ3,022 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسپین میں مزید چھ سو سے زائد  افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعدا د سترہ ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں مزید سات سو سینتیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد دس ہزارچھ  سو سے بڑھ گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد چوراسی ہزارسے زائد ہے۔

کورونا کے اسپین میں باسٹھ اور جرمنی میں ساٹھ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے۔ ایران میں ساڑھے تینتالیس، اٹلی میں چونتیس اور امریکہ میں بتیس ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔  فرانس میں ستائیس ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کررونا وائرس کے چار سو انتیس نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور مریضوں کی تعداد چار ہزار چار سو باسٹھ ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں  کے دوران سات ہلاکتیں ہوئی ہیں اورمرنے والوں کی مجموعی تعداد انسٹھ ہو چکی ہے۔

About The Author