پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر ميں اسکول اساتذہ کی باردانہ تقسیم اور گندم خریداری مراکز میں ڈیوٹیاں لگانے پر اساتذہ تنظيموں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔
پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ضلع بھکر، رحیم یار خاں، ڈی جی خاں، خانیوال، بہاولپور، میانوالی، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، وہاڑی اور دیگر اضلاع میں ميں باردانہ تقسیم پر کمپیوٹر ٹیچرز تعینات ہونگے۔
دوسری جانب محکمہ خوراک، مال اور زراعت کے ملازمين کي بجائے ٹيچرزکي ڈيوٹياں لگنے پراساتذہ تنظيميں سراپااحتجاج ہیں۔
گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرزپنجاب نے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا بصورت ديگراحتجاج کي دھمکي بھی دے ڈالی۔
ترجمان اساتزہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ عدليہ کي جانب سےاساتذہ کي غیرتدريسي ڈیوٹیوں پرپابندی لگائی گئی ہے۔
قرنطينہ سينٹرزميں اساتذہ کي ڈيوٹيوں پر بھی لاہورہائيکورٹ برہمي کا اظہارکرچکي ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب