دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی،عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کر دیا

ڈاکٹر ٹیڈرس کا کہنا تھا کہ کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی۔ اموات میں تیزی آ سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈرس کا کہنا تھا کہ کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر ٹیڈرس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے کچھ ملکوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاہم کئی ممالک خود ہی شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یورپی ممالک میں عالمی وبا کے کیسز میں کچھ کمی آئی ہے تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں۔

About The Author