دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوکارطاہر شاہ کا نیا گانا “فرشتہ” سوشل میڈیا پر وائرل

کسی نے کہا کہ حکومت طاہر شاہ کے اس گانے کو سرکاری ٹی وی نشر کرے تو کسی نے کہا کہ حکومت اس گانے کو سڑکوں پر چلائے

معروف گلوکار طاہر شاہ کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

طاہر شاہ نے اپنا نیا گیا ریلیز ہونے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی اور دیکھتے ہی دیکھتے چند گھنٹوں میں ہزاروں لوگوں نے اس گانے کو دیکھا۔

شہرت یافتہ طاہر شاہ کے اس نئے گانے “فرشتہ” کی ویڈیو مکمل طور پر اینیمیٹڈ ہے جس کا دورانیہ 5 منٹ 44 سیکنڈ ہے۔

طاہر شاہ کے گانے کو جہاں سوشل میڈیا پر پسند کیا گیا وہیں کئی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ کسی نے کہا کہ حکومت اس گانے کو سرکاری ٹی وی نشر کرے تو کسی نے کہا کہ حکومت اس گانے کو سڑکوں پر چلائے تاکہ لوگ گھروں میں رہیں۔

معروف ٹویپ ڈاکٹر فرحان ورک نے تنقید کی اور طاہر شاہ سے کہا کہ آپ نے اپنے فینز کو مایوس کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں جہاں  ہزاروں افراد نے اس وڈیو کو دیکھا ہے وہاں وڈیو کو پسند کرنے والے کم اور ناپسند کرنے والے زیادہ بلکہ ڈبل ہیں۔

https://twitter.com/FarhanVirk/status/1248683118325874688?s=20

معروف گلوکار طاہر شاہ نے اپنے گانے “آئی ٹو آئی” اور “اینجل” سے شہرت حاصل کی۔

About The Author