دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈائون اٹھارہویں روزبھی جاری

پولیس نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر سولہ سو سے زائد مقدمات درج کر لیے ۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈائون اٹھارہویں روزبھی جاری ،،، شاپنگ مالز، مارکیٹس بند ،،، گراسری، جنرل اسٹورز اور سبزی کی دکانیں پانچ بجے تک کھلی رہیں گی۔

پولیس نے دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر سولہ سو سے زائد مقدمات درج کر لیے ۔

کورونا کے پھیلائوکو روکنے کےلیے صوبے بھر میں لگائے گئے جزوی لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ،،،،

اک ڈائون کے دوران بڑی کمرشل مارکیٹس، شاپنگ مالز،اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ گراسری سٹور، میڈٰیکل سٹورز،

سبزی اور لانڈری کی دکانیں شام پانچ بجے تک ،،، دودھ دہی اور پولٹری شاپس رات اٹھ بجے تک کھلی رہیں گی

پولیس نے لاک ڈائون کے دوران غیر ضروری گھومنے پھرنے والے ایک لاکھ تئیس ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا ،،،

دفعہ ایک سو چولیس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار چھ سو مقدمات درج کر کے اور چار ہزار چھ سو دس گاڑیاں اور موٹر سائیکلز بند کر دیں

پرائس کنٹرول کے سلسلے میں کارروائیاں کرتے ہوئے ساٹھ ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے ،،، گیارہ گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج ،،

تیرہ کو حراست میں لے لیا گیا ،،، ضلعی انتظامیہ نے ڈرگ انفورسمنٹ اور پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کر کے تیس ہزار سرجیکل ماسکس ضبط کر لئے ۔

About The Author