امریکا نے عالمی ادارہ صحت پر ایک اور الزام عائد کر دیا ،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چین میں پھیلتے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ کو نظر انداز کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق اقدامات کرنے میں بہت دیر کی،
امریکا اس بات سے سخت پریشان ہے کہ تائیوان کی معلومات کو دنیا سے چھپا کر رکھا گیا،
ڈبلیو ایچ او نے 14 جنوری 2020 کو بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کا انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ،
جبکہ تائیوان کے نائب صدر کہتے ہیں کہ انہوں نے 31 دسمبر 2019 کو ڈبلیو ایچ او کو کورونا کے انسان سے انسان کو منتقل ہونے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری