دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اقوام متحدہ نے کورونا کے خلاف لڑائی کو ایک نسل کی لڑائی قرار دے دیا

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ساری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

اقوام متحدہ نے کورونا کے خلاف لڑائی کو ایک نسل کی لڑائی قرار دیاہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سلامتی کونسل اتحاد کا ثبوت دے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران امن اور سلامتی کے لیے سلامتی کونسل کی کوششیں نہایت اہم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ساری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

About The Author