امریکہ میں کورونا کی وجہ سے ،،تین ، ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مزید 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دی ہے۔
بیروزگاری الاؤنس کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔
اب بے روزگاروں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ ہوچکی ہے۔
امریکی کانگریس کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکیج منظور کرچکی ہے۔
جس میں ڈھائی سو ارب ڈالر بیروزگار ہونے والوں کی مدد کے لیے رکھے گئے ہیں۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری